پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی نسیم شاہ اپنے پرفارمنس کے ساتھ ساتھ اپنی شکل و صورت کے سبب بھی دنیا بھر میں مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں -اگر دنیا بھر کے سابق کھلاڑی ان کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی تعریف کررہے ہیں تو دنیا بھر میں کرکٹ کی شوقین خواتین ان کے حسین چہرے پر قربان ہورہی ہیں -اب ایک اور بھارتی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہورہیہے جو نسیم شاہ سے ملاقات کے لیے بھارت سے سری لنکا پہنچ گئی -کولمبو میں پاک بھارت میچ کیلئے آئی ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی فاسٹ بالر نسیم شاہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہوگئی،
کولمبو میں پاک بھارت میچ کیلئے آئی ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہوگئی pic.twitter.com/TAW4UyXZYu
— Muhammad Furqan (@tofurqan00) September 11, 2023
نسیم شاہ کی یہ بھارتی فین میچ دیکھنے کیلئے بھارت کے شہر ممبئی سے کولمبو پہنچی لیکن بارش کے باعث میچ ریزرو ڈے منتقل کیے جانے کے بعد ایشا شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ بالر کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا،بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ان کی ریلز بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں، میرا نہیں خیال کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گناہ یا بری بات ہے ، نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتی کہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔اب اس لڑکی کے ریمارکس پر نسیم شاہ کا کیا جواب آتا ہے اس کا ان کے پرستاروں کو انتظار ہے مگر ساتھ ساتھ ان کی انجری کے حوالے سے بھی پاکستانیوں میں بہت بے چینی ہے –