منگل کے روز محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 95 نئے کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کیس کی مثبتیت کا تناسب 1.15 فیصد ہے جبکہ ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔لاہور میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے 8,285 کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔جبکہ ایک موت بھی رپورٹ ہوئی -دریں اثنا، وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کے اہلکار نے کہا کہ حکومت نے پاکستان میں کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں ۔

 

 

اس کے ساتھ ائیر پورٹس پر دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کے علاوہ ملک کے تمام داخلی راستوں پر نگرانی کا نظام موجود ہے۔تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تیز رفتار جانچ اور اسکریننگ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 90 فیصد آبادی پہلے ہی کوویڈ 19 ویکسینیشن کرواچکی کر چکی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈینگی نے بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے -رواں سال پنجاب میں ڈینگی بخار کے کیسز کی تعداد 1415 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 36، راولپنڈی میں 17، فیصل آباد میں 5، گوجرانوالہ میں 4 اور ملتان، شیخوپورہ اور گجرات میں دو، دو کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 77 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔مزید برآں راولپنڈی میں 19 جبکہ اسلام آباد میں 11 مریض رپورٹ ہوئے۔