پاکستان میں آج پرویز الہی کی گرفتاری کے حوالے سے جو پیش رفت ہوئی ہے آنے والے دنوں میں اس کے ملک کی سیاست پر گہرے اثرات ہوں گے اور اگر عدالتیں بھی اس پر ری ایکشن دے دیتی ہیں تو معاملات اور بگڑ جائیں گے اور وکلاء تحریک جنم لے سکتی ہے انہی حالات کو دیکھتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی فوری پاکستان واپسی کی مخالفت کردی ۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،عام انتخابات اور ملکی معاشی مشکلات پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے-#BOLNews #KamranTessori pic.twitter.com/NCIP8xe33r
— BOL Network (@BOLNETWORK) September 1, 2023
ایک نجی چینل کی خبر کے مطابق نواز شریف کے زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ حسن نواز اور سلمان شہباز بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کی فوری واپسی کی مخالفت کر دی۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ لندن کا دورانیہ بڑھا دیا، اطلاعات کے مطابق میاں شہباز شریف 10 دن کیلئے برطانیہ آئے تھے۔ لیکن اب وہ نئے چیف جسٹس کی آمد کے بعد ہی حالات دیکھ کر وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے –