پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ جو آجکل روپوش ہیں اور ٹویٹر کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں -ایک بار پھر انھوں نے آنے والے حالات کی پیشن گوئی کردی – شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک سول نافرمانی کی تحریک کی جانب بڑھ رہا ہے، الیکشن کب ہوں گے، کوئی نہیں جانتا۔
ملک سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہا ہے، الیکشن کب ہونگے کوئی نہیں جانتا، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید pic.twitter.com/Zat7X7gixt
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 31, 2023
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد pic.twitter.com/w8lDrH3JS4
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 30, 2023
انھوں نے ججز اور حکومت میں بیٹھے افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ2023 آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے یہ کہہ کر انہوں نے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے نگران وزیر خزانہ بھی بول پڑی ہیں کہ معاشی اور اقتصادی مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے اور 24 کروڑ لوگ آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ13جماعتیں جو ملک کو معاشی مسائل کے سمندر میں ڈبو کر گئی ہیں وہ بھی اب مگرمچھ کے آنسو رو کر احتجاج کا حصہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انھوں نے ایک بار پھر الیکشن کو اس کا واحد حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت تک معاشی اور اقتصادی استحکام نہیں آ سکتا ۔ انھوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 85روپے پر چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی اور 220روپے پر چینی امپورٹ کرنے جا رہے ہیں۔ 75سال سےچینی مافیا اور آٹا مافیا نے ہمیشہ غریب کو لوٹا، غریب کا خون چوس کر اپنے مفادات حاصل کیے۔ شیخ رشید اکثر خوفناک قسم کی پیشن گوئیاں کرتے رہتے ہیں اس کے علاوہ وہ منظر عام پر آنے کے دعوے بھی کرتے ہیں مگر 9 مئی کے واقعات کے بعد سے ان کو کبھی بھی عوام میں نہیں دیکھا گیا -البتہ وہ خفیہ مقامات سے ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں –