کل کراچی میں اس وقت پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جب یہ اطلاع موصول ہوئی کہ شاہراہ فیصل پر ایک شیر آزاد گھوم رہا ہے اس پر لوگوں کا ایک ہجوم اکھٹا ہوگیا -خوش قسمتی سے شیر نے کسی بھی انسان کو زخمی نہیں کیا تاہم پھر اس شیر کے مالک کو بلایا گیا اورا س کی مدد سے شیر کو پکڑکر پنجرے میں ڈال دیا گیا اور پولیس یہ معاملہ پہلے ےھانے اور پھر عدالت لے گئی – کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر گزشتہ روز فٹ پاتھ پر شیر کی چہل قدمی کے معاملے پر محکمہ جنگلات نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے شیر کے مالک سمیت 5 افرد کو گرفتار کرلیا
شاہراہ فیصل سے پکڑے جانے والا شیر چڑیا گھر منتقل
مزید تفصیلات: https://t.co/MNvR2DmW5R pic.twitter.com/2lerlFjFZZ
— PNN News (@pnnnewspk) August 30, 2023
۔ کراچی میں شیر کے کھلے عام سڑک پر گھومنے کے معاملے پر مقدمہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی دفعہ 21 اور 39 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ شیر کے مالک شمس الحق کی گرفتاری کے بعد شیر کیلئے استعمال ہونیوالی گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے آج عدالت نے اس شیر کے مالک کو 10 روپے جرمانہ کیا اور رہائی سے پہلے 2 دنوں میں یہ رقم جمع کروانے کا حکم دیا -۔ اس پر شیر کے مالک شمس الحق نے شیر کو اپنے ساتھ لے جانے سے انکار کردیا ان کا کہنا تھا کہ اس شیر کو وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیں وہ جہاں بھی اسے بھیجنا چاہیں میری جانب سے مکمل اجازت ہے -اس کے بعد اسے چڑیا گھر بھجوادیا گیا حکام کا بتانا ہے کہ شیر اور کچھوے کو چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کیا جاچکا ہے –