قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد آئین کے مطابق ملک میں 90 روز میں انتخابات ہونا لازمی ہیں اسی لیے آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے ملاقات کی دعوت دیدی۔مگر ملکی حالات بتا رہے ہیں کہ ابھی 6 ماہ تک انتخابات نہیں ہوسکتے –

 

صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط تحریر کیا ہے،صدر نے الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل ملاقات کی دعوت دیدی،صدر کے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ 9اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی،الیکشن کی تاریخ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ سے 90دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔لیکن الیکشن کمیشن پہلے ہی الیکشن میں تاخیر کا عندیہ دے چکا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے ملاقات کرتا ہے یا یہ معاملہ ایسے ہی چلتا رہے گا اور عام انتخابات کم از کم فروری تک چلے جاتے ہیں-