آج سعودی عرب میں حرم پاک میں اس وقت انتہائی تکلیف دہ صورتحال پیدا ہوگئی جب نماز کی امامت کرانے والے شیخ ماہر اچانک علیل ہوگئے -سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس باعث وہ نماز کی امامت کو مکمل نا کر سکے، ان کی جگہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز کی ادائیگی کرائی۔
آج نمازِجمعہ میں سورة الفاتحہ پڑھنےکے دوران امامِ کعبہ شیخ ماھر بن حمد المعیقلی کی طبیعت ناساز ھوگٸ بعد ازاں شیخ عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے نمازِجمعہ کو تکمیل کیا عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ ماھر بن حمد المعیقلی کی طبیعت بلڈ پریشر میں کمی کےباعث خراب ھوٸ تھی تاھم اب طبیعت بھتر ھے pic.twitter.com/WsoA6UPwJV
— Mufti Sher Ali Rabbani (@SherAliRabbani) August 11, 2023
مسجدالحرام کی پہلی صف میں موجود عالم اسلام کے معروف قاری شیخ عبدالرحمان السدیس جو اپنی سحر انگیز تلاوت قرآن کے باعث دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتے ہیں فوری طور امام کعبہ کی جگہ امامت کے فرائض سنبھال لئے اور نماز کو مکمل کیا۔دوسری جانب مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر تھکاوٹ کی وجہ سے جمعے کی نماز کی امامت مکمل نہیں کر پائے تھے ۔