تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے ۔ آئندہ آنے والے دس روز یہ بتا دیں گے کہ پاکستان اب کس سمت چل رہا ہے -الیکشن 90 روز میں ہوں گے یا نہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ پی ٹی آئی کا بلا اور پارٹی اس الیکشن میں بیلٹ پیپر پر ہوگی یا اس پر پابندی لگادی جائے گی -یہ فیصلہ ایک ماہ میں ہی ہوجائے گا -تاہم عوام کی بھاری اکثریت کے پی ٹی ائی کے ساتھ کھڑے رہنے کے بعد کوئی بھی سخت فیصلہ ملک کے لیے سنگین بحران پیدا کرسکتا ہے –
غیرملکی فنڈنگ؛ پی ٹی آئی نے حتمی جواب جمع نہ کرایا تو فیصلہ سنا دینگے، الیکشن کمیشن#ImranKhanArrest #imrankhanPTI #ChairmanPTI #attockjail #CareTakerPM #BreakingNews #BushraBibi #ECP pic.twitter.com/oTVPJ1974V
— Khabar Gaam (@KhabarGaamTV) August 12, 2023
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کروانے کی اجازت دی جاتی ہے ، پی ٹی آئی پچاس ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائیں ،یہ رقم یتیم خانے کو دی جائے گی، پی ٹی آئی 22 اگست کو شو کاز کا حتمی جواب جمع کروائے ،حتمی جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس نمٹا دے گا ،الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کردے گا ۔حکم نامہ چیف الیکشن کمشنر کے دستخط سے جاری کیا گیا -اب اس کے لیے ہمیں 22 تاریخ تک انتظار کرنا پڑے گا مگر اس سے پہلے ہی اب 10 روز میں ملک میں ہونے والی سرگرمیاں تمام صورتحال واضح کردیں گی –