آج سعودی عرب میں حرم پاک میں اس وقت انتہائی تکلیف دہ صورتحال پیدا ہوگئی جب نماز کی امامت کرانے والے شیخ ماہر اچانک علیل ہوگئے -سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق امام کعبہ شیخ ماہر نماز جمعہ کی امامت کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس باعث وہ نماز کی امامت کو مکمل نا کر سکے، ان کی جگہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز کی ادائیگی کرائی۔

 

مسجدالحرام کی پہلی صف میں موجود عالم اسلام کے معروف قاری شیخ عبدالرحمان السدیس جو اپنی سحر انگیز تلاوت قرآن کے باعث دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتے ہیں فوری طور امام کعبہ کی جگہ امامت کے فرائض سنبھال لئے اور نماز کو مکمل کیا۔دوسری جانب مسجد الحرام کے انتظامی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر تھکاوٹ کی وجہ سے جمعے کی نماز کی امامت مکمل نہیں کر پائے تھے ۔