سپریم کورٹ نے آئین پر عمل درآمد کے لیے ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے -یہی وجہ ہے کہ آج پہلے نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنے کی حکومتی کوشش کا بل مسترد ہوا اس کے بعد اب احسن اقبال کو بھی سپریم کورٹ سے بلاوا آگیا -سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر#AhsanIqbal #SupremeCourt #KhyberNews #CareTakerPM pic.twitter.com/C1YkYcLfgq
— Khyber News (@KhyberNews247) August 11, 2023
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 15 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔2 مئی 2018 کو سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں وزیر داخلہ کے خلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں احسن اقبال کو آئین کے آرٹیکل 63،62 کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔