آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کی لڑکی سے شادی کرلی۔ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ان کی خواہش تھی کہ اس کی شریک حیات کا تعلق کشمیر سے ہو –
بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے جموں کشمیر کی لڑکی سے شادی کرلی https://t.co/IUEPSAYjm7#SarfarazKhan #JammuAndKashmir #ExpressNews pic.twitter.com/ByuTE9gRQB
— Express News (@ExpressNewsPK) August 8, 2023
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے سرفراز خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔انہوں نے مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “کشمیر میں شادی ہونا میرا مقدر تھا”، ڈومیسٹک سرکٹ میں پرفارم کررہا ہوں وہ دن دور نہیں جب بھارت کیلئے کھیلوں گا۔
دوسری جانب کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے کرکٹ اور کرکٹر سے محبت کرنے والے بھارتیوں کی ایک بڑی تعداد انکی شادی میں شریک ہوئی۔سرفراز خان نے 2022-23 کے سیزن میں رنجی ٹرافی کے دوران 3 سینچریاں اسکور کیں تھی جبکہ ٹورنامنٹ میں کرکٹر کی اوسط 92.66 سے 556 رنز بنائے تھے۔مگر اس کے باوجود ان کو ویسٹ انڈیز میں ہونے والی حالیہ سیریز میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا -لیکن انھوں نے اس وقت کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا گھر آباد کرلیا –