آج جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے اس وقت نئی الجھن پیدا ہوگئی جب الیکشن کمیشن نے اے پی پی کو شاہین کا نشان الاٹ کرنے سے معزرت کرلی کیونکہ یہ پہلے ہی ایک سیاسی جماعت کوا انتخابی نشان الاٹ ہوچکا ہے -الیکشن کمیشن کے ایک ممبر کا کہنا تھا کہ چڑیا انتخابی نشان لے لیں یہ بھی شاہیں سے ملتا جلتا ہے –آج الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی زیرصدارت چاررکنی بنچ نے سماعت کی ،الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 23سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے۔
الیکشن کمیشن نے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے،پیپلز پارٹی کو تلوار کا نشان مل گیا https://t.co/d3lel2Y4Xi pic.twitter.com/7Yj5LciLwW
— Daily Intekhab (@Intekhabhd) August 3, 2023
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی ’’شاہین‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کردیا۔الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی درخواست پر فیصلہ روک دیا،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کردیا،الیکشن کمیشن نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے سے اے پی ایم ایل کے پاس ہے، الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن نے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے
استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویزhttps://t.co/jJxCnrSLZa#AajNews #ECP #Pakistan pic.twitter.com/rTsgMoOSxz
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) August 3, 2023
الیکشن کمیشن نے کہاکہ استحکام پاکستان پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیرالتوا ہے،استحکام پاکستان پارٹی متعلقہ دستاویزات فراہم کرے-اس کے بعد اب اس حوالے سے الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر حتمی فیصلہ دے گا اب دیکنا یہ ہے کہ جہانگیرترین چڑیا کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے یا کوئی اور نشان مانگیں گے –