مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ جو اپنے دبنگ بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اور اکثر سیاستدانوں کے لیے دھمکی آمیز بیانات دیتی رہتی ہیں اب انھوں نے نیا شوشہ چھوڑ دیا -معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ذاتی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے متعدد موضوعات پر بات کی ہے۔اس دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بتایا کہ اِن کا 3 سال قبل بلال شاہ سے کراچی میں نکاح ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے مستقل طور پر ترکیہ میں رہائش اختیار کر لی ہے۔اب وہ کبھی کبھی پاکستان آتی ہیں

 

حریم شاہ نے زیادہ تر پاکستان سے باہر مختلف ممالک میں رہنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کسی کے ڈر سے چھوڑ کر نہیں گئی ہیں، وہ ملک میں اب اِس وقت واپس آئیں گی جب وہ اپنی سیاسی جماعت بنا لیں گی، پاکستان کے حالات ایسے نہیں کہ ادھر رہا جائے، پاکستان کے موجودہ حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، یہاں زندگی کی دیگر آسائشوں کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا۔