مون سون کا بارشوں والا سپیل سورج کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہا ہے اور پنجاب کے بہت سے شہروں میں مطلع اب آلود رہ رہا ہے -محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 19 جولائی سے مون سون ہوائیں سندھ کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جن کے تحت کراچی میں آئندہ 4 روز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مون سون ہوائیں کل رات بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جو 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی۔19 جولائی کی شام سے 22 یا 23 جولائی تک سندھ کے مختلف شہروں تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد مون سون کا دوسرا اپیل آج شروع ہونے کا امکان ، محکمہ موسمیات #PublicNews #NewsUpdates #PublicVideo #WeatherUpdate #Islamabad @isma_shaukat pic.twitter.com/nqW6B6xt9z
— Public News (@PublicNews_Com) July 17, 2023
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مون سون ہواوں کا نیا سلسلہ 19جولائی کو مشرقی سندھ میں داخل ہوگا،جو بتدریج پورے سندھ میں پھیل جائےگا#Aaptak #Aaptaktv #Pakistan #BreakingNews #karachi #news #heavyrain #July #viralpost #thunderstorms #newsupdate #PAKISTAN pic.twitter.com/W4ucfr9WDE
— Aaptak.tv (@aaptak_tv) July 17, 2023
20 سے 22 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بارش کا امکان ہے، اس دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کے پی کے کے چند علاقوں سمیت کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں بھی کہیں کہیں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری اور گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔تاہم محکمہ موسمیات نے 14 سے 17 جولائی تک بارشوں کی جو پیشن گوئی کی تھی وہ غلط ثابت ہوئی اور موسم بہتر ہی رہا -البتہ لنڈی کوتل میں بارش نے کافی تباہی مچائی –