شیخ رشید کو کپتان کا ساتھ نہ چھوڑنے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑرہی ہے اور 9 مئی کے واقعات کے بعد سے وہ مسلسل روپوش ہیں -پولیس ان کی تلاش میں ہے مگر وہ ابھی تک اس کے ہاتھ نہیں لگے اس کے علاوہ وہ انٹرنیٹ کے زریعے عوام سے رابطے میں رہتے ہین اور جب بھی ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ اس کی خبر اخباروں یا میڈیا کو دیتے ہیں -آج پھر ان کے خفیہ ٹھکانے پر پولیس نے ریڈ کیا -عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس ایک بار پھر متحرک ہو گئی اور اس سلسلے میں جمعہ کی صبح راولپنڈی میں ان کے بھتیجے کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔ پولیس اہل کاروں نے گھر کو حصار میں لیے رکھا، تاہم شیخ رشید احمد پولیس کے ہاتھ نہیں آئے اور بعد ازاں پولیس واپس چلی گئی۔
پولیس نے آج صبح3 بجےسابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے لیے اُس کے بھتیجے کے گھر چھاپا مارا pic.twitter.com/ruMFdjKe9j
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 14, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والا الیکش یوم حساب اور احتساب ہوگا، قیامت سے پہلے حکومت پر سیاسی قیامت ٹوٹی گی#suchnewspak #sheikhrasheed @ShkhRasheed pic.twitter.com/HXgd6NcQAm
— SUCH News (@SuchNewsPakUrdu) July 14, 2023
اس سے قبل شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آنے والا الیکشن حساب اور احتساب ہوگا ۔ قیامت سے پہلے حکومت پر سیاسی قیامت ٹوٹے گی ،قرضہ اس وقت ملا جب مہمان اداکاروں کا کھیل ختم ہونے والا تھا اور معاہدے کا آخری دن تھا۔ ایک سال ضائع کیا، یہ کہتے تھے ہمارے پاس پلان بی اور سی ہے۔ حقیقت میں ان کے پاس کوئی پلان نہیں تھا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ بجلی، گیس مہنگی اور سبسڈی ختم، غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھے گا ، کارخانے چل نہیں رہے، گروتھ صفر ہے ۔ اوورسیز ناراض ہیں۔ ادائیگیاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہو گئی ہیں -شیخ رشید ماضی میں موجودہ حکومت کے خاتمے اور ان کے یوم حساب کے حوالے سے بڑی بڑی پیش گوئیاں تو کرتے رہے ہیں مگر ان کی کوئی بھی پیشن گوئی کبھی پوری نہیں ہوئی –