ماضی میں پی ٹی آئی کے بہت قریب سمجھے جانے والے عون چودھری کی جانب سے درخواست ذاتی حیثیت میں دائر کی گئی جس میں پی ٹی آئی پرریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں پی ٹی آئی کی خلاف قانون سرگرمیوں کو پابندی کیلئے جواز بنایا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے باعث پابندی عائد کی جائے ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہدری کی پی ٹی آئی پر پابندی کے لیے پٹیشن دائر #ARYNews #PTI pic.twitter.com/ZQBYnk8hDC
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) July 6, 2023
یاد رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی میں پی ٹی آئی کے بہت سے ایسے سیاست دان شامل ہوئے ہیں جنھوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے بعد تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب ان کی کوشش ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگوادی جائے تاکہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں ان کی جماعت کو زیادہ سے زیادہ سیٹیں مل جائیں -کیونکہ اگر تحریک انصاف عام انتخابات میں ان کے مدمقابل آتی ہے تو آ ئی پی پی کا ووٹ بینک بری طرح متاثر ہوسکتا ہے –