سویڈن میں قرآن پاک جلائے جانے کے مزموم واقعے پر پوری امت مسلمہ کے دل زخمی ہیں -اس میں اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت بھی شامل ہیں -یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منانے کا اعلان کردیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس بلایا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سویڈن واقعے کے خلاف 7 جولائی کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، وزیراعظم شہبازشریف کی تمام جماعتوں سمیت پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی۔
جمعہ کوملک بھرمیں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔۔وزیراعظم شھباز شریف pic.twitter.com/KNSqm6DVUv
— Riasat Ali Rajpoot (@RiasatAliRajpo2) July 4, 2023
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ایک زبان ہوکر اسلام دشمنوں اور شرپسندوں کو پیغام دے گی اور جمعہ کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔
علاوہ ازیں سویڈن واقعے پر وزیراعظم نے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔