قسمت کب اور کس طرح اپ کے دروازے پر دستک دےدے -قادر مطلق اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا -مگر یہ پروردگار کا اپنے بندوں سے وعدہ ہے کہ وہ جسے چاہے اور جتنا چاہے رزق عطا کرسکتا ہے – ایسا ہی کچھ دبئی میں ایک لاٹری ٹکٹ خریدنے والے پاکستانی کے ساتھ ہوا-جب لکشمی اس پر مہربان ہوگئی –
متحدہ عرب امارات کی لاٹری محظوظ نے ایک پاکستانی شہری کو بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بنا دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق عبدل نامی یہ پاکستانی شہری کمپیوٹر انجینئر ہے، جس کا ریفل آئی ڈی نمبر 35424427ہے، جس پر اس کا 10لاکھ درہم (تقریباً 7کروڑ 80لاکھ روپے)کا انعام نکل آیا۔�� �� ���� ��� �������� ���
متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی مزدور ایک لاکھ درہم (تقریباً 61لاکھ85ہزار روپے) کی لاٹری جیت گیا رپورٹ کے مطابق اس 36سالہ پاکستانی شہری کا نام خاور بتایا گیا ہے جو رواں ہفتے 108واں محظوظ لاٹری ڈراءجیتنے میں کامیاب ہوا pic.twitter.com/oCJmkfLgFu
— RP NEWS HD (@RPNEWSHD1) December 29, 2022
لاٹری جیتنے کے بعد عبدل کا کہنا تھا کہ ”گزشتہ رات مجھے محظوظ کی طرف سے ایک خصوصی ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ آپ کا جیک پاٹ لگ گیا آپ نے 10 لاکھ درہم جیت لیے -، جسے پڑھ کر میں خوشی سے اچھل پڑا۔ پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا اور میں نے محظوظ اکاﺅنٹ میں دوبارہ چیک کیا۔ جب وہاں مجھے 10لاکھ درہم کا بیلنس نظر آیا، تب مجھے یقین ہو گیا کہ میں واقعی لاٹری جیت چکا ہوں۔ میں نے جب اپنی بیوی کو یہ خوشخبری سنائی تو اس کا بھی یہی ردعمل تھا۔ ہم عید کے اس پیشگی تحفے پر محظوظ کے مشکور ہیں۔“اگر یہ کہا جائے کہ اصل عید تو اب یہ بندہ منائے گا تو غلط نہ ہوگا -چاہے تو عید قربان پر اونٹ کی ہی قربانی کردے –