پاکستانی جو گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکل میں تھے ان کے لیے اچھی خبر ہے کہ پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے -مغربی ہواؤں کا بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث ملک کے بالائی علاقوں اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارشیں شروع ہوگئی ہیں ۔ لاہور میں بھی ہلکے بادلوں سے گرمی کی شدت میں کچھ کمی ہوئی -مغربی ہواؤں کا سسٹم آج شام تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے جس کے باعث لاہور ، گوجرانوالہ ، گجرات ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ اور قصور سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد کا موسم بدل گیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
براہ راست نشریات : https://t.co/o3h2g6x4nB pic.twitter.com/JSeOgG6DDu
— HUM News (@humnewspakistan) June 24, 2023
بارکھان : شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش
بارکھان : بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں تغیانی ,
بارکھان : بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، موسم خوشگوار pic.twitter.com/xHBqmk5Olx
— Qasim jan Baloch (@qasimjankhetran) June 24, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، خیبر پختونخوا اور راولپنڈی کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ، بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج دن کے وقت پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ، زیریں سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی اوپر رہا ۔ لاہور میں آج گرمی کی وجہ سے 3 افراد کے انتقال کی خبریں بھی میڈیا پر رپورٹ ہوئیں –