مسلمانوں کو رمضان، شوال یا عیدالفطر اور محرم کے ساتھ جو چاند دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے وہ ذوالحجہ یا عیدالاضحیٰ کا چاند بھی ہے -اسی لیے یہ چاند خبروں کی زینت بن جاتا ہے -محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیش گوئی کر دی۔آج بعد از مغرب چاند تقریبا 70 منٹ تک افق پر رہے گا جس کے سبب انسانی انکھ سے بھی اس کو دیکھے جانے کا قوی امکان ہے –
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی ؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
مزید تفصیلات: https://t.co/rXFnFMBebV#arynewsurdu pic.twitter.com/YV6aWQxXUl
— ARY News Urdu (@arynewsud) June 19, 2023
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق عید الاضحیٰ 29 جون جمعرات کو ہونے اور 20 جون کو یکم ذوالحج ہونے کا امکان ہے، ذوالحج کا چاند 19 جون پیر 29 ذیقعد کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 18 جون کی شب 9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی، ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود ہونے کا امکان ہے اس لیے بھی چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں ۔
پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 19 جون بروز پیر کراچی میں ہوگا۔https://t.co/XXKh4xPEuw#pakistan #dawnnews pic.twitter.com/mKYmb8ACDW
— DawnNews (@Dawn_News) June 18, 2023
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کے دوران غروب سورج 7 بج کر 24 منٹ، غروب قمر 8 بج کر 44 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ روز چاند نظر آنے کے سبب بھی یہی امکان ہے کہ آج پاکستان میں ذالحج کا چاند نظر آجائے گا اور 29 جون کو بقرہ عید ہوگی –