یوں تو جون کا موسم اب تک بہت ٹھنڈا گزرا ہے کل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی مگر آج محکمہ موسمیات نے اپنی جاری کردہ موسمی ایڈوائزری میں کہا، “بالائی فضا میں زیادہ دباؤ کی موجودگی کی وجہ سے، 20 جون سے 24 جون تک ملک کے بیشتر حصوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے کا امکان ہے۔”
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے چار سے چھ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر آنے کو تیار ہے ، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا ہے۔۔ کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تپتی دھوپ اور گرمی نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے-#BOLNews #WeatherUpdates pic.twitter.com/2KR8PMNLMo
— BOL Network (@BOLNETWORK) June 19, 2023
اس کے ساتھ ساتھ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں پارہ معمول سے دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔
البتہ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں اور پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
مزید تفصیلات: https://t.co/61nqqI1htj#ARYNewsUrdu #WeatherUpdates pic.twitter.com/lyAr7Gjshp
— ARY News Urdu (@arynewsud) June 19, 2023
درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی مانگ بڑھ سکتی ہے جس کی وجہ سے ایرکنڈیشنرز کے استعمال کے سبب ملک میں لوڈشیڈنگ بھی بڑھنے کا امکان ہے -۔
پی ایم ڈی نے کسانوں کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اس کے مطابق فصلوں کے پانی کا انتظام کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ ڈی ہائیڈریشن سے بچے رہیں ۔