پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کا عہدہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں دوریاں بڑھانے لگا -اس کے علاوہ چئیرمین نادرہ کے لیے بھی دونوں پارٹیوں میں رسہ کشی جاری ہے -اب پہلی بار اس پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف سامنے آگیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے ، امید ہے پیپلز پارٹی کے ذکا ءاشرف ہی چیئرمین پی سی بی بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے۔
چیئرمین شِپ پر پیپلز پارٹی کا حق، پی سی بی چیئرمین ہمارا بنے گا، فیصل کریم کنڈی pic.twitter.com/jKKQ5n0urG
— Daily Mumtaz official (@Dailymumtaz1) June 15, 2023
چیئرمین پی سی بی پیپلز پارٹی کے ذکاء اشرف ہی بنیں گے: فیصل کریم کنڈیhttps://t.co/ZkfyvrjflB pic.twitter.com/pcj5cq1TJb
— Lahore News HD Official (@LahoreNewsHD) June 15, 2023
پیپلز پارٹی کا چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے متعلق مؤقف ہے کہ کھیلوں کی وزارت ہمارے پاس ہے تو پی سی بی کا تعلق بھی کھیلوں کی وزارت سے ہے اس لیے یہاں ہمارا آدمی ہونا چاہیے نہ کہ نجم سیٹھی کو بنایا جائے ، پیپلز پارٹی ذکاء اشرف کو لانا چاہتی ہے لیکن نوازشریف کی نجم سیٹھی کو ہی اس عہدے پر رکھنا چاہتے ہیں –