اس مرتبہ ایشیا کپ پاکستان میں ہونا ہے مگر کیونکہ انڈین ٹیم کسی طور بھی پاکستان آکر کھیلنا نہیں چاہتی اس لیے بھارتیوں کی کوشش ہے کہ ٹورنامنٹ ہی پاکستان کی بجائے کسی دوسرے ملک میں منعقد ہو مگر اس مرتبہ پاکستان نے بھی ٹھان لی ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کروانا ہے -لہاز اب یہ معاملہ ایشین کرکٹ کونسل کے پاس چلا گیا ہے -ایشیاء کپ کا فیصلہ کیا ہو گا، اس سلسلے میں رواں ہفتہ اہم قرار دیدیا گیا۔ 7 روز میں ایشیئن کرکٹ کونسل ایشیا ءکپ کے بارے میں فیصلہ سنائے گی۔
ایشیاکپ کی میزبانی؛ پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیار کرگئے#پاکستان_2017_والا #KhadijahShah #LahoreMeetup #TrainAccidentInOdisha #Karachi #atifaslam #سعدرضوی_آرہاہے #muradsaeed #ReleaseImranRiazKhan pic.twitter.com/XVyTUHMo7e
— Kamran Tahir Butt (@the_kamran) June 4, 2023
ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے، یہ فیصلہ بھارت سے ہضم نہیں ہو رہا۔ بھارت کی بنگلہ دیش، سری لنکا اورافغان کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔ ایشیئن کرکٹ کونسل رواں ہفتے اہم اجلاس بلائے گی جس کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔بھارت ایشیا ءکپ کےتمام میچز پاکستان سے باہر کروانا چاہتا ہے، بی سی سی آئی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو بھی مسترد کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایشیاء کپ سے باہر ہونے کی دھمکی بھی دیدی ہے۔بھارت نے تمام پتے کھیلتے ہوئے پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد بھی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایشیئن کرکٹ کونسل ایشیا ءکپ کے انعقاد کا کیا فیصلہ سناتا ہے۔