پاکستان میں لائسنس بنوانا مشکل ترین کاموں میں سے ایک کام تھا -اور صرف اسی شہر سے لائسنس بنتا تھا جہاں سے اس شہری کو ڈومیسائل ملتا تھا مگر اب شہریوں کی سہولت کے لیے یہ پابندی ختم کردی گئی ہے اب شہری خواہ ان کا تعلق پنجاب کے کسی بھی شہر سے ہو وہ اسی شہر میں لائسنس بنواسکتے ہیں جہاں وہ اس وقت رہائش پزیر ہیں یا ملازمت کررہے ہیں -پنجاب کے شہری اب صوبے بھر میں کہیں سے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنواسکتے ہیں۔تاہم اگر ان کا تعلق کسی دوسرے صوبے سے ہے تو پھر انہیں پنجاب سے لائسنس ایشو نہیں ہوگا –
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے لائسنس بنوانے کے خواہشمند پنجاب کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی#Traffic #Police #driving #citizens #Punjab
https://t.co/qrCFP9MEYB
— Metro Time News (@metro_time) June 2, 2023
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق یہ سہولت شہریوں کی آسانی کیلئے کی گئی ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں اب کہیں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنایا جاسکتا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ اسی حوالے سے پنجاب کے تمام ڈی پی او اور سی ٹی او کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل شہری جس ضلع کا ڈومیسائل رکھتے تھے وہیں سے لائسنس بنوانے کے پابند تھے۔