/p>

ضلع کچہر ی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہے ،ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے، ان کاکہناتھا کہ غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہئے، جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ آرمی چیف یا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو کسی طور بھی ایکٹینشن نہیں دینی چاہیے اس سے معاملات خراب ہوتے ہیں – ایسا لگتا ہے کہ بار بار عدالتوں کے چکر نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پریشان کردیا -اسی لیے انھوں نے ایک عجیب بیان داغ دیا -مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن(ر)محمد صفدر کاکہناہے کہ یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے ۔اس سے پہلی پیشی پر بھی وہ نون لیگ کے خلاف نعرہ بازی پر عدالت میں برہم ہوگئے تھے اور وہاں پر تحریک انصاف کے حامی وکلاء کو نیچے اتر کر سامنے آکر بات کرنے کا چیلنج دے بیٹھے تھے جس پر ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی –

 

 

کیپٹن صفدر کا کنا تھا کہ میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہاہوں ،مجھ سے ہر دفعہ سوال ہوتا ہے کہ میاں صاحب کب آئیں گے ،نوازشریف انصاف پر یقین رکھتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے ، انھوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ جو کام بھارت نہیں کر سکا اس نے اپنے ایجنٹوں سے کرادیا۔ انھوں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد پر آرٹیکل 6 لگانے کا بھی مطالبہ کیا –