پاکستان میں رہنےوالے شہری غور سے سن لیں کہ حکومت نے ملک میں اہم عہدوں پر تعینات افراد کے حوالے سے مزاحیہ اور غیر مناسب پوسٹ لگانے والوں کے خلاف ایکشن لینے اور ان پر مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے لہزا اگر آپ اس طرح کی سرگرمی یا مہم جوئی کو شوقین رہے ہیں تو اب ایسی حررکت بالکل نہ کیجیے گا کیونکہ آپ کسی بھی وقت قانون کی پکڑ میں آسکتے ہیں -اخباری اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر اعلی افسران کیخلاف نازیبا پوسٹس پر ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔
https://twitter.com/08__ar/status/1660020764135784450
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر شر انگیزی کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور پولیس افسران سے متعلق نازیبا اور غیر اخلاقی پوسٹس وائرل ہونے لگی ہیں۔ نامعلوم اور جعلی ناموں سے آپریٹ اکاونٹس ٹریکنگ پر لگا دیئے۔ اپنے دیگر دوستوں اور رشتے داروں کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں تاکہ کوئی بھی اس مشکل میں گرفتار نہ ہو –
تمام پاکستانیوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھے کہیں وہ ریاست پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے خلاف کسی سازش کا حصہ تو نہیں بن رہیں
تمام حضرات کو خبردار کیا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے جو ریاست پاکستان اور اداروں کے خلاف پوسٹ کرتے ہیں ان سب پر گہری نظر ہے pic.twitter.com/KRUqiX7ef0
— Warrior (@Warrior_222) May 7, 2023
پولیس کا کہنا ہے کہ نازیبا پوسٹ لگانے والوں کے آئی پی ایڈریس ٹریکنگ کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور انہیں تلاش بھی کرلیا جائے گا ۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر چیک لگانے کیلئے سائبر سکیورٹی ایکسپرٹس سرگرم عمل ہیں۔ جبکہ بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے جائیں گے۔