تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد ابرار الحق لندن میں شیڈول کنسرٹ کرنے کیلئے پہنچے جہاں بد انتظامیہ بھی دیکھنے کو ملی اور انہیں نشانہ بنائے جانے کا خوف کھاتارہا تاہم وہاں سے جاتے ہوئے ابرار الحق کو پولیس کی سیکیورٹی بھی فراہم کرنا پڑی ۔
 

 

 

گزشتہ شب ابرارالحق نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم بے وفا لوگ نہیں ہیں، غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ لوگ دکھی ہیں اس لیے کنسرٹ نہیں کرنا چاہیے تھا، اگر لوگ مجھ سے ناراض ہوتے ہیں تو مجھے یہاں نہیں آنا چاہیے تھا، میں نے آج اپنی اس غلطی کو تسلیم کیا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ انگلینڈ میں ان کے کنسرٹ کو خراب کرانے کاٹاسک چند صحافیوں کو دیا گیا تھا جنھوں نے وہاں کے مقیم چنگ لوگوں کی خدمات لی تھیں مگر سیکیوریٹی زیازدہ ہونے کی وجہ سے وہ مجھ تک نہ پہنچ سکے –