سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بعد تخت کراچی کی جنگ کا آغاز ہوگیا -اس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مقابلہ ہونا ہے – پیپلز پارٹی نے کراچی سے سب سے زیادہ سیٹیں جیتیں مگر اب تحریک انصاف کی جماعت اسلامی کی حمایت کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی کو پیپلز پٔارٹی پر برتری ہوگئی ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر یہاں بھی خریدوفروخت اور وفاداریاں بدلنے کا سلسلہ شروع ہوگا اور اب پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی میں محاذ آرائی ہوگی اور اس کا خمیازہ پھر کراچی کے عوام ہی بھگتیں ہیں –
پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے میئر کے انتخاب میں جماعت کے اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

 

 

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ تحریک انصاف میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی ، پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم نہیں چاہتی کے عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے ، پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائندگان سندھ پولیس کے ذریعے اغواءکر رہی ہے ،،پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول رگنگ کر رہی ہے ۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما انڈر گراؤنڈ ہیں اس لیے اب ان کے بلدیاتی نمائندوں سے وفاداریاں بدلوانا پیپلز پارٹی کے لیے بے حد آسان ہوجائے گا اور آپ عنقریب مرتضیٰ وہاب کو مئیر کراچی منتخب ہوتے دیکھیں گے –