چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف آج لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالنے جارہی ہے ۔آج ان ایم پی ایز اور ایم این ایز کا امتحان بھی ہے جو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑیں گے -عمران خان نے لاہور اسلام آباد اور پشاور کے لوگوں سے آج ساڑھے 5 بجے باہر نکلنے کی درخواست کی ہے –
آج 3 بجے آئین، جمہوریت اور انسانی حقوق کا تحفظ کیلئے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائیگا۔
#I_StandWithSupremeCourt pic.twitter.com/8b7RBSWhxA— PTI North Waziristan (@PTI_NWaziristan) May 6, 2023
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج چار مختلف شہروں میں ریلیاں جبکہ ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، لاہور میں ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر لکشمی چوک پر اختتام پذیر ہو گی ، لاہور سے ریلی دو پہر تین بجے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے شروع ہو گی ، ریلی لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن ، نشتر روڈ اور میکلوڈ روڈ سے ہوتی ہوئی اپنی آخری منزل لکشمی چوک پہنچے گی جہاں عمران خان گاڑی کے اندر بیٹھ کر شرکاءسے خطاب کریں گے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی کو دوپہر تین بجے سے شام سات بجے کی اجازت دی گئی ہے ۔