آج ایک بار پھر عدلیہ کی جانب سے کپتان کو سکون کا سانس اس وقت ملا جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کی جانب سے کپتان کو بلاوے کے لیے بھیجے گئے نوٹس معطل کردیے – توشہ خانہ نیب کیسز تحقیقات کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، حالیہ نیب ترمیم سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ابتدائی ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نےنیب کے 2 کال اپ نوٹسز خلاف قانون قرار دے دیئے۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان اور اہلیہ کو بھیجے گئے قانونی نوٹسز کی کوئی حیثیت نہیں، نیب تمام تقاضے پورے کر کے نیا نوٹس جاری کر سکتا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ نیب تحقیقات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نیب طلبی کے کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ @PTIofficialhttps://t.co/kw2Ex5F2jX
— LAL MALHI (@LALMALHI) May 6, 2023
فیصلے میں عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ نیب ترمیم کے مطابق نیب نے نوٹس میں بتانا ہے بطور ملزم طلبی ہے یا کسی اور حیثیت میں، کوئی ملزم ہے تو اس کو الزامات بتانے ہیں تا کہ وہ عدالت میں اپنا دفاع پیش کر سکے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 17 فروری اور 16 مارچ کو جاری کئے گئے نیب طلبی کے نوٹسز کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ جس پر آج انہین بڑا ریلیف مل گیا -اب نیب کو بتانا پڑے گا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کیا جرم کیا ہے ؟