ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی آصف زرداری اور بلاول کی کارکردگی پر سخت نالاں ہیں -پیپلز پارٹی کی موجودہ پالیسیوں سے وہ اکثر وبیشتر اختلاف کرتی رہتی ہیں -آج بھی انھوں نے اس کا کھل کر اظہار کیا اور بڑے بڑے دعودے کرنے والوں کو کھری کھری سنائیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے –
نہ سکول، نہ ہسپتال،عملاً بدعنوانی ، نسلیں قیمت ادا کریں گی ۔

 

 

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فاطمہ بھٹو نے کہا “میں نےفروری میں سجاول کے گھوسٹ سکول کی پوسٹ کی تھی،یہ گھوسٹ سکول سندھ حکومت کی بدعنوانی کی بدولت خالی تھاسکول میں جھاڑیاں اُگ رہی تھیں اور اب بھی یہی حال ہے، ایک اہلکار میری پوسٹ کےبعد ملنےآیا تھا لیکن سکول کا وہی حال ہے، میرےلکھنے کے بعد کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔