وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی۔ تاہم اس کا اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا مگر ملک میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد بظاہر یہی لگ رہاہے کہ اس ملاقات میں عدلیہ اور پی ٹی آئی کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہوگی
پاکستان کے قومی چینلز نے یہ خبر بریک کی کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم کو ملکی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا ، وزیر اعظم کو سرحدوں کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

 

 

 

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سرحدوں کی صورتحال اور دہشتگردی کےخاتمے کے لیے فوج کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔اس ملاقت کے بعد وزیراعظم کا ردعمل بتائے گا کہ اس ملاقات میں کیا بات ہوئی کیونکہ آج 9 بجے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مزاکرات کا آخری دور ہوگا جس کے بعد یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ حکومت اور اپوزیشن الیکشن کے معاملے ایک پیج پر آگئے ہیں یا یہ فیصلہ اب ٹکراؤ کی جانب جائے گا –