حکومت اور دیگر طاقتور اداروں کی جانب سے عدلیہ کو مشورہ دیا گیا تھا کہ عدلیہ پہلے اپنے درمیان اختلافات ختم کرے اس پر چیف جسٹس نے انتہائی دانشمندی سے اپنے ساتھی ججز کے ساتھ روابط بڑھائے اور اس میں اس حد تک کامیاب ہوئے کہ ان کی دعوت پر سپریم کورٹ کے 15 میں سے 14 ججز نے شرکت کرکے عوام کے دل جیت لیے -البتہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیا ل کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں جسٹس فائز عیسیٰ نے شرکت نہیں کی۔جو انتہائی تکلیف دہ بات ہے –
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں عشائیہ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی#DunyaNews #DunyaUpdates pic.twitter.com/L3fh5RyUJP
— Dunya News (@DunyaNews) May 2, 2023
چیف جسٹس کا اختلافات ختم کرنے کیلئے عشائیہ ، 14 ججز کی شرکت ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شریک نہیں ہوئےhttps://t.co/msvWN8iwyv pic.twitter.com/gHEyQN6Hwu
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) May 2, 2023
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔گزشتہ روز دیے گئے عشائیے میں عدالت عظمیٰ کے 14 ججز نے شرکت کی جب کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی اور ا ن کی جانب سے میزبان کو عشائیے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عشائیے کا مقصد سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔سپریم کورٹ کے سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کر لی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کاسانمنا کرنا پرا تھا اور یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ان کےساتھی ججز نے بھی انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا –