روس اور یوکرین کی جنگ کو شروع ہوئے کئی مہینے گزر گئے مگر اس کا خاتمہ ہوتا نطر نہیں آرہا -روس یوکرین کی اینٹ سے اینٹ بجا رہا ہے -روس کے مقابلے میں یوکرین کا بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اب ایک مرتبہ پھر روسی فوجی نے یوکرین کے شہروں کو نشانہ بنا ڈالا -روس کے یوکرین کے مختلف شہروں پر تازہ فضائی حملوں میں 12 افراد مارے گئے ہیں۔ روس نے یوکرین کی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس سے عمارات کوبھی شدید نقصان پہنچا۔
روس کا یوکرینی میوزیم پر فضائی حملہ، 2 افراد ہلاک #International #Russia #Ukraine https://t.co/SsRZe0E6Uy pic.twitter.com/UqA8g72s2v
— Dunya News (@DunyaNews) April 26, 2023
یوکرین جنگ جاری روس کے مختلف شہروں پر فضائی حملوں میں 12 افراد ہلاکhttps://t.co/8dPd9LtCNI
— Urdu Presss (@UPresss) April 28, 2023
یوکرین کی فوج نے روس کے درجنوں میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ولادی میر زیلنسکی نے روس پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔