��
سپریم کورٹ نے وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی،عدالت نے کل تمام سیاسی جماعتوں کو طلب کرلیا،عدالت نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے نمائندوں کے ذریعے موقف دیں ۔
سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو کل کیلئے نوٹسز جاری کردیے
نوے دن کا وقت 14 اپریل کو گزر چکا ہے۔ چیف جسٹس
آئین کے مطابق 90 دن میں انتحابات کرانے لازم ہیں۔چیف جسٹس pic.twitter.com/7jU4jocPBq— سون ویلی نیوز (@soonvalleynews) April 19, 2023
دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے کہاکہ آئین میں اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کا وقت مقررہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ برطانیہ میں جنگ کے دوران بروقت انتخابات ہوئے تھے، بم دھماکوں کے دوران بھی برطانیہ میں انتخابات ہوتے تھے ، اٹارنی جنرل نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کا کام بیرونی خطرات سے نمٹنا ہے،2001 سے سکیورٹی ادارے سرحدوں پر مصروف ہیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے فنڈزاور سکیورٹی ملنے پر انتخابات کرانے کا کہاتھا،عدالتی حکم ایک سے دوسرے ادارے کو بھیجا جارہا ہے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ جو پیغام آپ دینا چاہتے ہیں وہ سمجھ گیا ہوں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ کیا گارنٹی ہے 8اکتوبر کو الیکشن ہو جائیں گے؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ فوج نے انتخابات کے مقررہ وقت کے مطابق آپریشنز شروع کئے تھے،جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کیا آرٹیکل 245 کے تحت فوج سول حکومت کی مدد کیلئے آتی ہے؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے تحت بنیادی حقوق معطل ہوتے ہیں،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ کیا 2018کے انتخابات میں بنیادی حقوق معطل تھے؟