صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے فیصل ٹاﺅن نہر سے 22 سالہ لڑکی کی لاش برآمد، قتل کا معمہ حل ہو گیا۔پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے لڑکی کی پہچان کی پھر سی سی ٹی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا-
پولیس کاکہناہے کہ ملزم بلال ،رضا اور حمزہ نے مقتولہ کو جناح ہسپتال چوک سے اغوا کیاتھا، ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے نہر میں پھینک دی تھی، پانی میں رہنے کے باعث لڑکی کی لاش ناقابل شناخت ہو چکی تھی تاہم فنگرپرنٹس کی مدد سے لڑکی کی شناخت کرلی گئی،لڑکی کی شناخت ام عمارہ کے نام سے ہوئی تھی جو فیصل ٹاﺅن کی رہائشی تھی۔
لاہور: 20 مارچ کو لاپتہ ہونے والی 22 سالہ ام عمارہ کو بلال، رضا اور حمزہ نے جناح اسپتال چوک سے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور شورمچانے پر گلا دبا کر قتل کر دیا ۔لاش کو فیصل ٹاؤن نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس نےCCTV کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ pic.twitter.com/ppN3KQ4Lrv
— IBC URDU (@ibcurdu) April 18, 2023
پولیس کی تفتیش کے مطابق 22 مارچ کی صبح لڑکی کو اغوا کیا گیا تھا،لڑکی کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیاجنہوں نے پولیس کی حراست میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔