شہر قائد کے علاقے گبول ٹاؤن میں گزشتہ روز 2 فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعہ میں متاثرہ ایک فیکٹری کی عمارت زمین بوس ہوگئی -فائر فائٹرز کی جدوجہد کے کے بعد آگ پر تو قابو پالیا گیا مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا شب 3 بجے کے قریبب جب کولنگ کا عمل جاری جاری تھا عمارتیں گرگئیں -جس کے ملبے تلے دب کر 4 فائر فائٹرز جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی چیینل کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے فائر فائٹرز میں محسن ، سہیل، خالد شہزاد اور افضال شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے ملبے تلے دب کر 11 فائر فائٹرز سمیت 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

 

 

کے ایم سی کے عملے نے حادثے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز گزشتہ روز لگنے والی آگ بجھانے کے بعد کولنگ کے عمل میں مصروف تھے کہ رات گئے دوبارہ آگ لگ گئی، عمارت منہدم ہونے سے ایک فائر ٹینڈر اور ایک واٹر ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری امدادی کاموں کا جائزہ لینے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔زخمی فائر فائٹرز کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا –