پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جب سے ختم ہوئی ہے اس کی مقبولیت کا گراف آسمان کی بلندیوں کو چھورہا ہے -یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کو توڑنے والے ناکام ہوگئے اور اب بہت سی جماعتوں کے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اس سے تحریک انصاف کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا – تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ رجیم چینج کے ایک سال میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی مقبولیت میں جتنا اضافہ ہوا ہے شاید اتنا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، جو یہ سو چ رہے تھے کہ عمران خان کو حکومت سے نکالنے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو جائے گی انہیں اپنی چال الٹی پڑ گئی ہے۔ایک سال میں پاکستانیوں کو مہنگائی بیروزگاری، تباہی و بربادی،لا قانونیت اور آئین شکنی کے سوا کچھ ملا، اللہ کے شکر گزار ہیں کہ رجیم چینج کے بعد پاکستانی ہجوم سے ایک قوم بن گئے اور آج اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہیں۔
آج رجیم چینج کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے. اس ایک سال میں پاکستانیوں نے فسطائیت کی بدترین شکل دیکھی. ہمارے گھروں پر حملے ہوئے، انسانیت سوز تشدد کیے گئے، کارکنان شہید ہوئے، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، عوام یہ سب نہیں بھولے گی، مسرت جمشید چیمہ#MusarratCheema @MusarratCheema pic.twitter.com/pV50CfnN76
— BOL Network (@BOLNETWORK) April 9, 2023
مسرت جمشید چیمہ ہائی کورٹ پہنچ گئی#Pakistan pic.twitter.com/2imzDS3VYd
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) April 10, 2023
تحریک انصاف کی ممتاز رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حالیہ ایک سال میں تحریک انصاف اور عمران خان کو جتنی مقبولیت بڑھی ہے اس کی گزشتہ سالوں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ عمران خان کی نیت صاف ہے اس لئے کروڑوں عوام دہائیوں سے حکومتیں کرنے والے چوروں اورلٹیروں کی بجائے اپنے شاندار مستقبل کی امید میں پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ سپریم کورٹ کیخلاف جس طرح سازش پر اتر آیا ہے یہ انتہا ہے اور اس کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے۔ حکمرانوں کو مشورہ ہے اب بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اورسپریم کورٹ کے فیصلے کے سامنے مزاحمت کرنے کی بجائے انتخابات کی راہ ہموار کریں۔