پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2ماہ بعد پھر بہت بڑا اضافہ ہوا ہے -سونے کی قیمت کوپر لگ گئے جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں نے تمام حدیں پار کردیں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5000 روپے کا بڑا اضافہ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے کا ہوگیا(ان ٹائم نیوز ٹی وی)
in time news tv #intimenewstv #GoldPricePakistan pic.twitter.com/qYfcEOhimy— In Time News Tv (@intimenewstvpk) April 4, 2023
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 14 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4288 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 612 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔