آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی اور اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا اور آج ایک اور شخص جان کی بازی ہارگیا -آج یہ افسوسناک واقعہ ساہیوال میں پیش آیا جہاں مفت آٹا لینے کیلئے آنیوالا شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، اس کے ساتھ ساتھ جعفر آباد میں بھی 3 خواتین زخمی ہو گئیں۔
جعفر آباد کے نواح میں ڈیرہ الہ یار میں آٹا پوائنٹ پر آنیوالی خواتین دھکم پیل کے سبب بھگدڑ مچنے پر بہت سی خواتین زمین پر گرنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا ۔ ساہیوال میں آٹا ملنے کے انتظار میں کھڑا شخص دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا۔
سرگودھا میں ایک اور بزرگ شہری مفت آٹے کے حصول میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے علاقے استقلال آباد میں مفت آٹاپوائنٹ پر پیش آیا جہاں ایک بزرگ شہری آٹے کے حصول کیلئے موجود تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔ pic.twitter.com/udxJMXmlWj
— Saad Masood (@RaoSaadMasood) April 1, 2023
فورٹ عباس میں آٹا پوائنٹ پر رش بڑھنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا جس کے باعث شدید دھکم پیل ہوئی، قطاروں میں طویل انتظار کرنے والوں نے میڈیا کو بتایا کہ آٹا تو کیا ملنا تھا پولیس سے ڈنڈے کھا کر شہری گھروں کو لوٹے۔ حکومت کی بد انتظامی 12 روز گزر
جانے کے بعد بھی جوں کی توں ہے اور شہر شپہر سے لوگوں کی شکایات موصول ہورہی ہیں -بہت سے مقامات پر آٹا پوائنٹ پر آٹا نہ پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں –