جب سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے سیاست میں مخالفت کی جگہ دشمنی آگئی ہے -تحریک انصاف کے سابق سپیکر قومی اسمبلی نے ایک بہت امید افزا بات کردی – اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت نے سپریم کورٹ پربراہ راست حملہ کیا ہے، حکومت نے جوقانون سازی کی اس پربات ہوسکتی ہے، قانون سازی کا یہ وقت بدنیتی کوظاہرکرتا ہے، حکومت یہ قانون سازی نوازشریف کو ریلیف دینے کیلئے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کیلئے تیار ہو تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔اسد قیصر کا کہناتھاکہ حکومت ملی توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، عمران خان نے واضح کہا ہےکہ ان پر جوحملہ ہوا اس کو بھی معاف کردیں گے، عمران خان نے ٹُرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کی بات کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ان سے آئی ایم ایف اوردیگرعالمی معاہدوں پرسیاست نہ کرنے کی بات کی، ہم نے ان کو کہا ان معاملات پرسیاسی پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے۔
حکومت ملی توگارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، اسد قیصر https://t.co/Z6b0DHHsqN
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) March 31, 2023
سابق رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہناتھاکہ حکومت صرف وقت گزارنا چاہتی ہے الیکشن کرانا نہیں چاہتی، بیڈگورننس کی وجہ سے یہ لوگ فرسٹیشن کا شکار ہیں، اس وقت آئین خطرے میں ہے اسے بچانا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے، مریم نواز کا رویہ ملک کو نقصان سے دوچار کرسکتا ہے۔سیاست میں اس وقت ضروری ہے کہ مذاحمت کی بجائے مفاہمت کی بات کی جائے تاکہ ملک بحران سے باہر نکلے –