روزانہ کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد: پاکستان میں کوویڈ 19 کے معاملات میں ایک اور اضافے کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے کیونکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی طرف سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 171 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق، ملک بھر میں 4,917 کورونا وائرس تشخیصی ٹیسٹوں کے بعد نئے انفیکشن کا پتہ چلا، جس سے پاکستان کی مثبتیت کا تناسب 2.70 فیصد رہا۔
مزید یہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدی بیماری کے کم از کم 15 مریضوں کو کریٹیکل کیئر یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس عرصے کے دوران کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔
این سی او سی کی تازہ ہدایات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے جمعرات کو پرہجوم اور بند جگہوں اور صحت کی دیکھ بھال کی جگہوں پر ماسک پہننے کی تلقین کی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں موجودہ کوویڈ 19 کی شرع کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 اپریل 2023 تک کی مدت کے لیے ایس او پی جاری کی گئ تھی۔