ڈار کے وعدے وفا نہ ہوسکے -ڈالر کو 100 روپے پر لانے کے دعویدار اسحاق ڈار کے دور حکومت ڈالر کی قیمت میں ایک دن میں 18 روپے اضافہ ہوگیا -بھارت میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا تو پورے بھارت میں شور مچ گیا گیا تھا مگر یہاں 18 روپے اضافے پر صرف یہ لکھ کر خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے کہ ڈالر کو پر لگ گئے -ڈالر نے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیے – اور یہی سستیاں ہماری معیشت کی بربادی کا سبب بن رہی ہیں –

 

ہفتے کے چوتھے دن یعنی آج 2 مارچ 2023 کو جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک ہی دن میں 18 روپے 89 پیسے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے انٹربینک میں ڈالر 285 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں میں 1600 ارب سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔