پنجاب میں حادثات کے سبب بسنت پر سخت پابندی عائید کردی گئی تھی اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جاتی ہے -مگر کل راولپنڈی میں بسنت زور و شور سے منائی گئی بسنت کے موقع پر فائرنگ بھی کی گئی جس سے 9 افراد زخمی ہوئے – -پولیس اور انتظامیہ لوگوں کو پتنگ بازی کرنے سے روکنے میں بری طرح ناکام رہے –
راولپنڈی اور گردونواح میں غیر قانونی طورپر بسنت منانے کے بھیانک نتائج سامنے آئے ہیں اور ڈور پھرنے اور فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 3افراد جاں جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں 2پولیس اہلکار بھی شامل ہیں
راولپنڈی: پابندی کے باوجود منائی گئی بسنت 3 زندگیاں نگل گئی #Crime #Basant #Rawalpindi https://t.co/9vje4Uimh8 pic.twitter.com/3GEq2iAjyb
— Dunya News (@DunyaNews) February 25, 2023
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ کے علاقے میں فائرنگ سے نوجوان ارحم اور موہن پورہ میں بچی جاں بحق ہوئی جبکہ نوجوان وقاص گلے پر ڈور پھرنے سے موت کی وادی میں اتر گیا ۔ پولیس کے مطابق ڈور پھرنے سے 17 اور ہوائی فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوئے جبکہ چھت سے گرنے کے واقعات میں 40کے قریب شہری زخمی ہوئے ، پولیس کی جانب سے 100سے زائد مقدمات بھی درج کیے گئے ۔