پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے 13فروری سے صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تو پنجاب حکومت نے ان کے اس ردعمل کو ناقبل قبول قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیااور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 12ملوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔
فلور ملز مالکان کا پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان ، دکانوں سے آٹا غائب
مزید تفصیلات: https://t.co/murOueqfM9#ARYNewsUrdu pic.twitter.com/vMvCLKWRPL
— ARY News Urdu (@arynewsud) February 11, 2023
فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر کاکہنا تھا کہ ڈائریکٹر فوڈز نے ہمارے مسائل سننے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ، اس طرح کے حالات میں کام جاری رکھنا ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کوئی بھی فلور مل سرکاری گندم کا کوٹہ نہیں اٹھائے گی جبکہ 14فروری سے صوبے بھر میں آٹے کی سپلائی بھی بند کردی جائے گی ۔ فلور ملز کی جانب سے اس اقدام کے بعدصوبے بھر میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملوں کا کوٹہ معطل کردیا۔
پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کا13 فروری کو ہڑتال کااعلان#FlourCrisis #Strike #GTVNews pic.twitter.com/vggKrYsoHA
— GTV Network (@gtvnetworkhd) February 10, 2023
محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز مالکان کو تنبیہہ کی کہ سرکاری گندم کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ،پنجاب کی 95 فیصد فلور ملیں اپنا سرکاری گندم کوٹہ لے رہی ہیں ، اتوار کا کوٹہ بھی کھول دیاگیا،کسی بھی فلور مل کو سرکاری گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔