پٹرول کی قیمت میں 35 روپے اضافے کے بعد اب حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا -یہ فیصلہ آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کی ڈیل کے نتیجے میں کیا گیا -آئی ایم ایف کی ٹیم اس وقت پاکستان میں ہے -پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 9 فروری تک جاری رہیں گے ،جس کے پیش نظر اب حکومت نے پٹرول کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی بھاری اضافے کی تیاری کر لی ہے ۔
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا https://t.co/MBMiBbrwni pic.twitter.com/V9JX9vYFwh
— GNN (@gnnhdofficial) February 1, 2023
حکومت نے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری کر لی ہے ،مذاکرات کے دوسرے روز آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پاور ڈویژن کے حکام نے ملاقات کی جس دوران آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرواد ی گئی ،آئندہ پانچ ماہ کے دوران بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کو سرکلر ڈیبٹ کے نئے پلان پر بریفنگ دی ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے سرکلر ڈیبٹ میں کمی کی جائے گی ، بجلی چوری روکنے اور لائن لاسز میں کمی سے سرکلر ڈیبٹ کم کیا جائے گا ،
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر پاکستان نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔https://t.co/sZj6FCqHiw#DailyJang pic.twitter.com/k67Ff5mYrk
— Daily Jang (@jang_akhbar) February 1, 2023
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں رواں ماہ بجلی 4 روپے 46 پیسے تک مہنگی کی جائے گی ، فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ تین روپے 21 پیسے فی یونٹ بنے گا۔ابھی اس باتکا امکان بھی ہے کہ حکومت فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں بھی بھی کہیں ہزاروں روپے کے بقایاجات آئندہ انے والے بلوں میں نہ ڈال دے اگر ایسا ہوا تو عوام کاایک وقت روٹی کھانا بھی ناممکن ہوجائے گا –