الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت نے فوادچودھری کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی،عدالت نے فوادچودھری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔جج نے ضمانت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ انہیں ضمانت اس شرط پر دی جاتی ہے کہ آئندہ وہ اس طرح کے الفاظ دوبارہ نہیں دہرائیں گے –
فواد چوہدری پر سچ بولنے کا مقدمہ ہے اور اب وہ امپورٹڈ کیخلاف پہلے سے زیادہ سچ بولے گا۔ نوے دن کے اندر انتخابات کرانا لازم ہیں جس سے انحراف آئین کی خلاف ورزی ہے۔ @Asad_Umar pic.twitter.com/S4QWxy9OAF
— PTI (@PTIofficial) February 1, 2023
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس فوادچودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے درخواست پر سماعت کی،فواد چودھری کے وکیل بابراعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی عدالت میں موجودتھے۔فواد چوہدری کی رہائی پر پورے پاکستان سے آوازیں اٹھ رہی تھیں کہ انہیں ناحق قید کیا گیاہے -ان کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا -�