��� چند روز قبل پرویزالہی نے ق لیگ کے رہنماؤں اور ورکرز بلاکر چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹا دیا تھا مگر اس سے پہلے ہی یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس فیصلے کے لیے جاچکا تھا جس پر فیصلہ بھی محفوظ کر لیا گیا تھا جو آج سنادیا گیا -آج چوہدری شجاعت کے لیے بڑا دن تھا جب ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا –
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر چودھری شجاعت حسین کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو بھی غیرقانونی قراردیدیا،فیصلے میں سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی شجاعت کو صدارت سے ہٹانے کی کارروائی کالعدم قرار دیدی گئی
الیکشن کمیشن 😂😂 pic.twitter.com/kqu6bR3HDh
— Full Toss (Parody) (@fulltosspk) January 31, 2023
الیکشن کمیشن نے ق لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کو غیر آئینی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
انٹرا پارٹی الیکشن بھی کالعدم
چوہدری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے سربراہ رہیں گے pic.twitter.com/ACDqqAaIvc
— RajaWaseem(OneManArmy) (@rajawaseem1511) January 31, 2023
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا،الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کی پارٹی صدارت کے حوالے سے درخواست منظور کرلی ،فیصلے میں کہاہے کہ چودھری شجاعت حسین ہی مسلم لیگ (ق)کے صدر رہیں گے،الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کی برطرفی پارٹی آئین سے متصادم قراردیدی۔اب توقع یہی کی جارہی ہے کہ پرویز الہی ایک بار پھر ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے اس معاملے پر رجوع کریں گے -اگر ان کی اپیل منظور ہوجاتی ہے تو پھر ق لیگ کے سیاسی مستقبل کا یہ فیصلہ بھی عدالت ہی کرے گی -پھر فیصلہ ہوگا کہ کہ ق لیگ کی کمان چوہدری شجاعت کے پاس رہے گی یا پرویز الہی اس کے سرپرست اعلیٰ بن جائیں گے –