آج شیریں مزاری نے پاک تان کے صدر کے ضمیر کو جھنجھوڑا تو صدرمملکت کو بھی تحریک انصاف کا خیال آہی گیا اور اب اطلاعات آرہی ہیں کہ عارف علوی نے کل سے لاہور میں ہونے والی پیش رفت پر تفتیش کا اظہار کیا اور خود پنجاب کے دارالحکومت لاہو آکر معامالت سنبھالنے کا عندیہ دیا اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج رات لاہور پہنچیں گے۔
صدر صاحب، آپ بھی بولیں، آپ کیوں چپ کر کے بیٹھے ہیں، صدر مملکت عارف علوی بھی اپنے اختیارات دکھائیں : شیریں مزاری
اس عمر میں عارف علوی کے اختیارات دیکھ کر کیا کرنا ھے تم نے، 🤔🤔 pic.twitter.com/el5xF0TaJa
— Nida Butt 🇯🇴 (@MarjaniBebo) January 25, 2023
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ صدر عارف علوی اولڈ ایئرپورٹ سے گورنر ہاﺅس جائیں گے،عارف علوی گورنر ہاﺅس میں قیام کریں گے ۔ذرائع کاکہناہے کہ صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات کا بھی امکان ہے ،عارف علوی کل لاہور میں سرکاری مصروفیات سرانجام دیں گے ۔شیریں مزاری نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ریاست کے اہم ترین عہدے پر فائز ہیں وہ اپنا آئنی فریضہ سرانجام دیں اور ملک میں تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں -تاہم ابھی تک سپریم کورٹ کی جاننب سے کوئی پیش رفت دیکھنے کو نہیں ملی –