اس وقت پاکستان کی سیاست اور عوام پر خان کی گرفت مضبوط تر ہے -یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے الیکٹریبلز خان کی پارٹی کو چھوڑنے کا رسک نہیں لے رہے – مگر ابھی بھی بعض سیست دان اس طرح کے تجربات کرکے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا رہے ہیں جس کی تازہ مثال چوہدری مسعود ہے جس نے پرویز الہی کو ؤوٹ نہیں دیا اور باغی ہوگیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے اس رکن پنجاب اسمبلی چوہدری مسعودکے خلاف پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہلی ریفرنس دائر کردیا گیا -پارٹی کی جانب سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا جس میں ان سے لوٹا بننے کی وجہ پوچھی گئی ہے -اب ظاہر ہے کہ چوہدری صاحب پرویز الہی کے کامیاب ہونے کے بعد کسی طور بھی اپنا دفاع نہیں کرپائیں گے اور نہ ہی وہ شوکاز کا جواب دیں گے جس کے بعد ان کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پارٹی کاروائی کرے گی -اور ان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا جائے گا –

 

سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے ۔ جس کے بعد ان کے ممبر صوبائی اسمبلی کی سیٹ بچانا ناممکن دکھائی دے رہا ہے -کیونکہ عڑصہ ایک ماہ سے الیکشن کمیشن کے فیصلے تحریک انصاف کے حق میں جانا شروع ہوگئے ہیں -یا یہ کہیں کہ اب عمران خان پر قسمت کی دیوی پھر مہربان ہوگئی ہے -پرویز الہی کا 186 ممبران پورے کرلینا اور پھر اسمبلی توڑنے کی سمری گورنر کو بھجوانا اس کی روشن مثال ہے –